Wednesday 29 February 2012

جب تم نماز نہ پڑهو تو مت سوچو كہ وقت نہيں ملا. بلكہ يہ سوچو كہ تم سے كونسى غلطى ہوئى ہے كہ الله تبارک وتعالى نے تم كو اپنے سامنے كهڑا كرنا پسند نہ كيا ... اس پر غور كرو!!!

اگر توكل سيكهنا ہے تو پرندوں سے سيكهو كہ جب وه شام كو گهر واپس جاتے ہيں توان كى چونچ ميں كل كے لئيے كوئى دانہ نہيں ہوتا.

جو ايمان اتنا كمزور ہو كہ چل كر مسجد تک نہ جائے وه بهلا قيامت كے دن جنت ميں كيسے لے كر جائيگا....... غور كريں

ہركوئى چاہتا ہے كہ مجہے كاميابى مل جائے ليكن جب مسجد سے دن ميں 5 مرتبہ آواز آتى ہے "حي على الفلاح" آؤ كاميابى كى طرف – تو اس طرف جانے كى ہم زحمت نہيں كرتے. افسوس كہ جس چيز كو وه سارى زندگى ہر جگہ تلاش كركہ بهى حاصل نہيں كرسكا وه تو خود اسے اپنے پاس بلارہى ہے .... ذرا سوچيں

الله رب العزت نے فرمايا اگر ميں نے تمام باتيں قسمت ميں لكہنى ہوتيں تو ميں اپنے بندے كو دعا مانگنا نہ سيكهاتا.

كوشش كرو كہ تم دنيا ميں رہو دنيا تم ميں نہ رہے كيونكہ كشتى جب تک پانى ميں رہتى ہے خوب تيرتى ہے ليكن جب پانى كشتى ميں جاتا ہے تو وه ڈوب جاتى ہے (حضرت على).